پیدائش اور موت کے اندراج کیلئے آدھار کا لزوم

حیدرآباد۔/27 جولائی، ( سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے پیدائش اور اموات کی تفصیلات کو درج کروانے کیلئے آدھار کارڈ کو لازمی قرار دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر احکامات جاری کئے گئے۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ پیدائش سے متعلق تفصیلات درج کروانے کیلئے والدین ( ماں باپ ) کے آدھار کارڈز کے نمبرات در کروانے کی شرط رکھی گئی ہے اور اموات کی صورت میں انتقال کے وقت شادی شدہ رہنے کی صورت میں شوہر یا بیوی ( شوہر کی موت پر بیوی کا اور بیوی کی موت پر شوہر ) کے آدھار کارڈ کا نمبر درج کروانا ضروری ہوگا۔