انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پیاکیجنگ کے ڈائرکٹر این سی سہا کا بیان
حیدرآباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : فوڈ سیفٹی اسٹانڈرڈس اتھاریٹی آف انڈیا (FSSAI) نے ایک اقدام کرتے ہوئے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پیاکیجنگ (IIP) سے طلبی پر ایک مسودہ رپورٹ تیار کر کے ایف ایس ایس اے آئی کے پاس داخل کی گئی ہے اور اس رپورٹ کے ایک قانون کے طور پر شائع ہوجانے پر صارفین کے لیے ایک بڑا سنگ میل ہوگا ۔ پروفیسر این سی سہا ، ڈائرکٹر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پیاکیجنگ نے یہ بات بتائی ۔ حیدرآباد میں 23 اور 24 مارچ کو منعقد ہورہے دو روزہ نیشنل کانفرنس کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر سہا آئی آئی بی نے ایک اسٹاٹسٹیکل اسٹیڈی کی ہے جس میں مختلف فوڈ پراڈکٹس کے 1250 نمونوں کی ٹسٹنگ کی گئی ۔ تاہم یہ نمونے سوائے چند کے اصولوں کے مطابق پائے گئے ۔ کیوں کہ زیادہ تر نمونوں کو منظم شعبہ سے حاصل کیا گیا ۔ فی الوقت یہ محض ایک مسودہ ہے اور عوام میں ہے ۔ جب اس کی قانون سازی ہوگی تب یہ صارفین کے لیے سنگ میل ہوگا ۔۔