پیاکیجنگ پر دو روزہ قومی کانفرنس کا آغاز

حیدرآباد۔/5نومبر، ( پی ٹی آئی) پیاکیجنگ پر دو روزہ قومی کانفرنس 6نومبر سے حیدرآباد میں شروع ہوگی۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پیاکیجنگ( آئی آئی پی ) کے ڈائرکٹر این سی سہا نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ ادویات، غذا اور اشیائے صارفین کی پیاکیجنگ کے شعبہ میں رونما ہونے والی حالیہ تبدیلیوں سے واقف کرانے کے مقصد سے آئی آئی پی نے اس کانفرنس کا اہتمام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اشیاء کی نمائش اور پیشکشی میں ہونے والی تبدیلیوں اور بڑھتی ہوئی مسابقت کے سبب پیاکیجنگ کو نمایاں مقام حاصل ہوگیا ہے اور مستقبل میں مزید کلیدی رول ادا کرنا ہوگا۔ تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راؤ اس کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔