گلوبل ہاسپٹلس کے سی ایم ڈی ڈاکٹر رویندر ناتھ اور ڈاکٹر وجئے کمار کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 26 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : پیان کرئیٹک کینسر جس کا علاج اوپن ویہپلس آپریشن کے ذریعہ کیا جاتاتھا اب اس کا علاج مینمل لیپاروسکوپ ویہپلس آپریشن کا استعمال کرتے ہوئے کامیابی کے ساتھ کیا جاسکتا ہے ۔ جس سے پہلے اور دوسرے اسٹیج کے کینسر کے مریضوں کو بہت فائدہ ہوگا ۔ ڈاکٹر وجئے کمار سینئیر کنسلٹنٹ ڈپارٹمنٹ آف سرجیکل گیسٹرو انٹرولوجی منیمل اکسیس سرجری ، گلوبل ہاسپٹلس نے یہ بات کہی ۔ ریاست تلنگانہ میں Pancreatic کینسر کے لیے لیپروسکوپی کا استعمال کرتے ہوئے کئے گئے اپنی نوعیت کے پہلے علاج کا اعلان کرنے کے لیے منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں یہ انکشاف کرتے ہوئے ڈاکٹر کے رویندر ناتھ ، چیرمین اینڈ مینجنگ ڈائرکٹر گلوبل ہاسپٹلس گروپ ، ڈاکٹر وجئے کمار اور ڈاکٹر لکشمی ، لیپروسکوپک اینڈ بیرئیٹک سرجن گلوبل ہاسپٹلس نے کہا کہ جس طرح کینسر پہلے اور دوسرے اسٹیج پر ہو تو قابل علاج ہوتا ہے اور گلوبل ہاسپٹل نے اڑیسہ کے ایک 45 سالہ مریض کے علاج کے لیے پہلی مرتبہ مکمل لیپروسکوپی پروسیجر کا استعمال کیا ۔ اس مریض نے پیٹ میں تکلیف کی شکایت کی تھی اور تین ماہ میں اس کے وزن میں دس کلو گرام کی کمی واقع ہوئی تھی ۔ یہ مریض جو پرانے Pancreatitis اور لبلبہ میں ٹیومر سے متاثر تھا اب گھر واپس جانے کے لیے تیار ہے ۔ ڈاکٹر وجئے کمار نے بتایا کہ دراصل 99 فیصد کیسیس میں کسی پیٹ کے مسئلہ کے لیے اوپن سرجری کی ضرورت نہیں ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ pancreatic کینسر آج دنیا بھر میں کینسر سے ہونے والی اموات میں چوتھا لیڈنگ کیس ہے ۔ اور ہندوستان میں نوجوانوں میں اس طرح کے کیس کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ جس کی وجہ الکحل کا استعمال اور ڈائیٹ اور طرز زندگی میں تبدیلی ہے ۔۔