پیان کارڈ کیلئے فوٹو شناختی کارڈ یا آدھار کافی

نئی دہلی 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )حکومت نے پیان کارڈ کے حصول کا طریقہ کار مزید آسان بنادیا ہے اور اب اسے حاصل کرنے کیلئے کسی انفرادی شخص کو EPIC یا آدھار دستاویز پیش کرنا کافی ہوگا۔ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے پیان کارڈ کیلئے شناخت ثابت کرنے کے مقصد سے کئی دستاویزات کا لزوم ختم کرتے ہوئے اس طریقہ کار کو مزید آسان بنادیا ہے۔ڈپارٹمنٹ نے حال ہی میں ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے ووٹر فوٹو شناختی کارڈ اور آدھار کو پیان کارڈ کے حصول کیلئے تاریخ پیدائش کا کارآمد ثبوت قرار دیا ہے ۔ اب تک ان دونوں کارڈس کو صرف شناخت اور پتہ کیلئے کارآمد ثبوت سمجھا جاتا تھا۔ تاریخ پیدائش کیلئے علحدہ دستاویز لازمی تھا لیکن اب اس طریقہ کار کو ختم کرتے ہوئے فوٹو شناختی کارڈ یا آدھار کو کافی قرار دیا گیا ہے