پیان کارڈ الاٹمنٹ 5دن معطل

نئی دہلی ۔4اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے الاٹ کردہ پیان کارڈ نمبر کل سے پانچ دن کیلئے معطل رہے گا ۔ اس سلسلہ میں سافٹ ویر سسٹم کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے تاہم نئے پیان کارڈ کیلئے داخل کردہ درخواستوں کی یکسوئی کا کام جاری رہے گا اور انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ اپنے سافٹ ویر سسٹم کو اپ گریڈ کررہا ہے اس لئے پیان کارڈ رکھنے والے یا پیان کارڈ کی درخواست دینے والوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے الاٹ کردہے پیان کارڈ نمبر 5اکٹوبر سے 9اکٹوبر کے درمیان کام نہیں کرے گا ۔
پیان ڈاٹا کی تنقیح کیلئے ایسا کیا جارہا ہے ۔ سینئر عہدیدار نے وضاحت کی کہ محکمہ انکم ٹیکس کو اس وقت پیان ڈاٹا بیس کی منتقلی کے بھاری کام انجام دینے ہے ۔ اس لئے کام کا بوجھ بڑھ گیا ہے ۔ پیان کارڈ کے لئے داخل کردہ درخواستوں اور زیرالتواء درخواستوں کو بھی جلد سے جلد پورا کرلیا جائے گا ۔ پیان کارڈ 10ہندسوں پر مبنی  ہوتا ہے جو محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے الاٹ کیا جاتا ہے ۔