حیدرآباد۔27جولائی ( سیاست ڈا ٹ کام)حیدرآباد میں پیاز کی قلت کے پیش نظر اگریکلچرل مارکٹنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پیاز کو رعایتی دام پر فروخت کرنے کے لئے خصوصی کائونٹرس کھولے گئے ہیں ۔ جبکہ پیاز کی موجودہ قیمت 31روپے فی کیلو ہے‘ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے اسے سارے شہر میں نامزد کردہ کائونٹرس پرجن میں رعیتو بازار بھی شامل ہیں 25 روپے کیلوفروخت کیا جارہا ہے ۔ اگزیکٹیو آفیسر رعیتو بازار مہدی پٹنم وجئے کمار نے جو شہر میں قائم کئے جانے والے 6 خصوصی کائونٹرس کے انچارج ہیں بتایا’’گذشتہ دو ہفتوں کے دوران ہم نے صورتحال کے استحکام کی خاطر خصوصی کائونٹرس کا قیام عمل میں لایا ہے‘‘ انہوںنے بتایا’’ہر خصوصی کائونٹر پر روزانہ 100کیلوپیاز فروخت کی جارہی ہے۔ اگرچیکہ بعض اوقات زیادہ اسٹاک دستیاب نہیں رہ رہا ہے اس سے کم از کم چند افراد کو پیاز کی واجبی دام پر خریدی میںمدد مل رہی ہے‘‘۔وجئے کمار کے بموجب ان خصوصی کائونٹرس پر ٹماٹر کی بھی سبسیڈی قیمت پر فروختگی عمل میں لائی جارہی ہے۔