پہلی گلوبل موبیلیٹی سمٹ کا آج وزیراعظم کے ہاتھوں افتتاح

نئی دہلی ۔ 6ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) حکام کے مطابق بروز جمعہ وزیراعظم نریندر مودی پہلی گلوبل موبیلیٹی سمٹ کا افتتاح کریں گے جس میں برقی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں اور دوسرے ذرائع حمل و نقل کو فروغ دینے والے اُمور پر توجہ دی جائے گی ۔ اس دو روزہ اجلاس کا اہتمام نیتی آیوگ کی جانب سے کیا گیا ہے جو 7 اور 8ستمبر تک جاری رہے گی اس میں مرکز میں وزراء بشمول ارون جیٹلی ‘ نتن گڈکری ‘ پیوش گوئل اور روی شنکر پرساد اور دوسرے شرکت کریں گے ۔ اس دو روزہ اجلاس میں پانچ وسیع تر موضوعات جیسے برقیانہ اور متبادل فیول ‘ عوامی حمل و نقل کی دوبارہ بحالی ‘ سامان کا حمل نقل و لاجسٹک سہولتیں اور اعداد و شمار کا تجزیہ اور نقل و حرکت پر مباحث ہوں گے ۔ اس اجلاس میں مہندرا الکٹرانک ‘ ہیرو سائیکلس ‘ ٹاٹا موٹرس ‘ ٹاٹا پاؤر ‘ اولا ‘ ماروتی سوزوکی ‘ ہونڈا ‘ ٹویوٹا ‘ باش ‘ سن موبلیٹی کمپنیوں کے نمائندے حصہ لیں گے ۔