پہلا ایک روز میاچ: دھون اور کوہلی کی شاندار بلے بازی سری لنکا کے خلاف انڈیا کی نو رن سے جیت

دامبولا( سری لنکا):اتوار کے روز رانگیری دامبولاانٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ایک روز بین الاقوامی میاچ میں شیکھر دھون اور کپتان ویراٹ کوہلی کی شاندار بلے بازی نے انڈیا کو 9وکٹوں سے کامیابی دلائی۔دھون نے 90گیندوں میں132رن بنائے جکہ کوہلی نے 70گیندوں میں 82رکن کا اسکور کیا۔ دونوں بلے بازوں نے سری لنکا کہ خلاف سب سے بڑی پارٹنر شب197رنوں کی بنائی۔

https://www.youtube.com/watch?v=PuYIB2wgf00

ابتداء میں سری لنکا کی شروعا ت بہتر رہی ہے مگر انڈین بولرس نے کھیل میں شاندار واپسی کے ذریعہ میزبان ٹیم کو216رنوں تک محدود کردیاجبکہ دھون او رکوہلی نے ایک وکٹ کے نقصان سے 21.1اوورس میں ہی اس مقرر اسکور کا نشانہ پارکرلیا حالانکہ کھیل میں ابھی 127گیند پھینکے جانے تھے۔

بڑی کامیابی میں بھی یہ مددگار رہا۔کم اسکور کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستان کی جانب سے سلامی بلے بازروہت شرما اور دھون نے کھیل کی شروعات کی مگر محض 23رنوں کے اسکور پر پانچ اوور میں روہت شرما اؤٹ ہوگئے۔

ونڈے سیریز میں ہندوستان کی بہتر شروعات سیریز میں مزید کامیابی کے لئے حوصلہ افزاء ثابت ہوگی۔