پھول باغ ، چارمینار علاقہ میں لیز پر عمارت کی ضرورت

محکمہ پولیس کو مالکین سے ٹنڈرس مطلوب ، 7 نومبر آخری تاریخ
حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( ایجنسیز ) : محکمہ پولیس ، حکومت تلنگانہ کی جانب سے ایک مختصر ٹنڈر اعلامیہ جاری کرتے ہوئے تقریبا 1200 تا 1400 مربع گز رقبہ والی خانگی عمارت کو لیز پر دینے کے لیے اس میں دلچسپی رکھنے والے عمارت مالکین سے بولیاں طلب کی جارہی ہیں ۔ عمارت میں 25 تا 30 کمرے اور 10 تا 15 باتھ رومس ہونے چاہئے ۔ اور بلڈنگ ترجیحاً ساوتھ زون حیدرآباد کے چھتری ناکہ پی ایس حدود میں پھول باغ چارمینار علاقہ میں ہو بندوبست ڈیوٹیز کے لیے دیگر یونٹس سے طلب کی جانے والی پولیس فورس کو ٹہرانے کے لیے ۔ اس کے لیے درخواست فارم ، شرائط و قواعد اور تفصیلات دفتر کمشنر پولیس ، بشیر باغ ، حیدرآباد سٹی سے 3 تا 7 نومبر 2014 تمام کام کے دنوں میں 11 بجے دن تا 4 بجے شام 500 روپئے کا ڈیمانڈ ڈرافٹ ناقابل واپسی بحق اسسٹنٹ اکاونٹس آفیسر دفتر کمشنر آف پولیس حیدرآباد داخل کر کے حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔ ٹنڈر داخل کرنے کی آخری تاریخ 7 نومبر ہے ۔۔