پکوڑے بیچنے کے بعد اب اچار بیچنے کا مشورہ

بھوپال ۔ /6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے ’’پکوڑے بیچنے ‘‘ کے مشورے کے بعد بیروزگاروں کو انہی کے ریاستی وزیر زراعت گجیندر سنگھ شخاوت نے اچار کو ذریعہ معاش بنانے کا مشورہ دیا ۔ مدھیہ پردیش میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیروزگاروں کو چاہئیے کہ وہ اچار فروخت کریں ۔ میں نے اپنے دوست کی بیوی کو اچار بنانے کا مشورہ دیا تھا ۔ ان کی بیوی نے اچار کا کاروبار شروع کردیا ۔ اب ان کی کمپنی کی سالانہ آمدنی 2 کروڑ تک پہونچ گئی ۔