پکوان گیس میں تخفیف‘ قطر سے پردھان کا مطالبہ

نئی دہلی ۔7جون ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر تیل دھرمیندر پردھان نے سیال قدرتی گیس کی قیمت میں قطر کی جانب سے تخفیف کا مطالبہ کیا ۔ قطر ہندوستان کو سیال پکوان گیس سربراہ کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے ۔ ہندوستان نے کہا کہ پکوان گیس کی قیمت عالمی شرحوں کے مطابق ہونی چاہیئے ‘جیسا کہ گذشتہ ایک سال تھی ۔وزیر تیل محمد صالح عبداللہ الصباح سے پردھان نے درخواست کی کہ اسی طریقہ کار کو جاری رکھا جائے ۔ قطر کے وزیر تیل نے اس درخواست پر ہمدردانہ غور کرنے کا تیقن دیا ۔