پکوان گیاس کی قیمتوں میں اضافہ حکومت پر کانگریس کی تنقید

نئی دہلی ۔ /31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کانگر یس نے آج نریندر مودی زیرقیادت مرکز کی بی جے پی حکومت پر پکوان گیاس کی قیمتوں میں اضافہ کی بنیاد پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ’’حکومت کی حرص‘‘ کی وجہ سے عوام جن کی رگوں سے بجٹ کی وجہ سے پہلے ہی خون بہہ رہا تھا ۔ مزید مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں ۔ کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا کہ حکومت نے آدھی رات کے وقت عوام پر حملہ کیا ہے اور پکوان گیاس کے سیلنڈرس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے ۔ حکومت کے اس وار سے عوام بری طرح متاثر ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کی وجہ سے عام آدمی ، کاشتکار اور اوسط طبقہ پہلے ہی سے بری طرح متاثر ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی حکومت پہلے ہی 10 لاکھ کروڑ روپئے ایندھن پر ٹیکسوں کے ذریعہ کماچکی ہے ۔ ر عایتی قیمت پر پکوان گیاس کی قیمت میں 1.76 روپئے فی سیلنڈر اضافہ کردیا گیا ہے ۔