آپ پڑھائی میں زیادہ کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے لکھے مشوروں پر عمل کیجئے ۔ پڑھنے کی جگہ : جہاں آپ پڑھتے ہیں ، وہ جگہ شور ، آوازوں اور آنے جانے والوں سے جہاں تک ممکن ہو محفوظ ہو ۔ پڑھنے کی جگہ میز پر غیرضروری چیزیں نہ رکھیں ۔ جن چیزوں کی ضرورت پڑتی ہے جیسے قلم ، روشنائی ، کتاب ، کاپی ، ربڑ ، اسکیل وغیرہ پہلے سے موجود رکھیں تاکہ بار بار اُٹھ کر نہ جانا پڑے ۔ روز مقرر وقت پر پڑھئے ۔
روشنی : پڑھنے میں روشنی کی خاص اہمیت ہے ۔ بہت دھیمی اور بہت تیز روشنی آنکھوں پر خراب اثر ڈالتی ہے اور جلد تھکان ہوجاتی ہے لہذا مناسب روشنی ہونی چاہئے ۔ ڈکشنری دیکھنے کی عادت ڈالئے ۔ روز چند الفاظ نوٹ کیجئے ۔ ان کے معنی سمجھئے اور استعمال کیجئے ۔ وقتاً فوقتاً دیکھئے کہ یہ الفاظ آپ کو یاد ہے یا نہیں ۔
تحریر : اپنی تحریر خوب خوشخط بنائیں اس کو دیکھ کر ہی کی قابلیت کا اندازہ کیا جاسکتا ہے ۔ ممتحن اچھی لکھائی پر ہی اچھے نمبر دیتے ہیں ۔
امتحان : امتحان کے دنوں میں زیادہ نہ پڑھئے ورنہ جو آتا ہے وہ بھی بھول جائیں گے ۔ امتحان سے پہلے ہی اہم سوالات تیار کر لینے چاہئیں تاکہ امتحان میں گھبراہٹ اور پریشانی نہ ہو ۔