پڑوسی کے مکان میں کھانا کھانے پر لڑکے کا قتل

متھرا ۔ 19 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام): شہر متھرا کے گری راج واٹیکا کالونی میں ایک 6 سالہ لڑکے کو اس کی ماں کے عاشق نے محض ایک پڑوسی کے مکان میں کھانا کھانے پر مار مار کر ہلاک کردیا ۔ سینئیر پولیس سپرنٹنڈنٹ راکیش سنگھ نے بتایا کہ اتوار کی شب کمسن لڑکے دھرمندرا کو اس کی ماں کے عاشق راجندر نے زد و کوب کر کے ہلاک کردیا ۔ یہ لڑکا گذشتہ 2 دن سے بھوکا تھا اس نے اتوار کی شب پڑوسی کے مکان جاکر کھانا کھایا تھا اور یہ واقعہ اس کی موت کا سبب بن گیا ۔ راجندر نے اس لڑکے کو حالت نیند میں پٹائی کردی اور صبح میں وہ مردہ پایا گیا ۔ جس کے ساتھ ملزم وہاں سے فرار ہوگیا ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ مہلوک لڑکے کی والدہ میناکشی ایک ٹرک ڈرائیور راجندر کے ساتھ بغیر شادی کے ازدواجی زندگی گذار رہی تھی اور جس کے ساتھ اس کے دو لڑکے جتندر ( 12 سال ) اور دھرمیندر بھی تھے ۔ میناکشی اپنے لڑکوں کو اپنے گھر میں چھوڑ کر تکم گڑھ مدھیہ آباد گاؤں گئی ہوئی تھی ۔ لیکن راجندر نے ان کے لیے کھانے پینے کا انتظام نہیں کرسکا اور مجبوراً پڑوسی کے مکان جاکر کھانا کھائے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ ایک کیس درج کر کے مفرور ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔۔