حیدرآباد /31 جنوری ( پریس نوٹ ) عالمی بین ا لمذاہب ہم آہنگی ہفتہ کے موقع پر پڑوسی سے محبت …. خدا سے محبت کے موضوع پر ایک بین مذاہب مذاکرہ اتوار 3 فروری کو صبح 10 تا دو بجے دن اردو ہال حمایت نگر میں منعقد ہوگا ۔ مسٹر سی ایس آر پربھو سابق ڈائرکٹر جنرل نیشنل انٹی گریشن کونسل موجودہ ڈائرکٹر KMIT اور جناب مشتاق احمد پروموٹر مورالٹی اینڈ یونیٹی کے لکچرر ہوں گے ۔ صبح گیارہ تا ایک بجے سوالات کے جوابات کا سیشن ہوگا ۔