پڑوسی ریاستوں میں ڈیزل سستا

تلنگانہ کے سرحدی اضلاع میں ڈیزل پمپس ویران
حیدرآباد ۔ 3 مارچ (سیاست نیوز) پڑوسی ریاستوں کرناٹک اور مہاراشٹرا میں ڈیزل کی قیمت تلنگانہ میں مقررہ قیمت سے 3 روپئے فی لیٹر کم ہونے کی وجہ سے کرناٹک اور مہاراشٹرا کے علاقوں میں ڈیزل کی خریدی کو ترجیح دی جارہی ہے جس کے نتیجہ میں تلنگانہ کے فیول پمپس کا کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے اور ڈیزل کی خریدی میں زبردست گراوٹ ہوئی ہے۔ آندھراپردیش، کرناٹک، چھتیس گڑھ اور مہاراشٹرا میں گذشتہ ستمبر، اکٹوبر میں ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی جبکہ تلنگانہ حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں کوئی کمی نہیں کی۔ تلنگانہ کے سرحدی اضلاع میں ڈیزل کی فروخت پچاس فیصد کم ہوگئی ہے کیونکہ تلنگانہ کے سرحدی اضلاع کے گاڑی مالکین پڑوسی ریاستوں میں ڈیزل خرید رہے ہیں۔