جون پور(یو پی) یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ ) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ ہندوستان اپنے پڑوسی ممالک سے خوشگوار تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے لیکن اگر کوئی اس کی سرحدات پر ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کرے تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔ وہ ڈگری کالج کے ایک جلسہ سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان جنگ بندی کی خلاف ورزی کرے تو اسے مناسب جواب دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کوششیں کی جارہی ہے کہ ماؤسٹوں اور دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کیاجاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی اُس کے الفاظ سے نہیں اس کے کام سے یاد رکھا جاتا ہے ۔ ان کا مقصد صرف ہندوستان کو مہابھارت میں تبدیل کرنا نہیں ہے ‘ سابق صدر پرتیبھا پاٹل اس تقریب کی مہمان خصوصی تھیں ۔