شمس آباد ۔ /25 جولائی (سیاست نیوز) راجندر نگر حلقہ کے میلاردیوپلی ڈیویژن میں بابل ریڈی نگر میں تقریباً پچاس لاکھ روپیوں کے ذریعہ سی سی روڈ کا سنگ بنیاد راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ و کارپوریٹر سرینواس ریڈی کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ رکن اسمبلی پرکاش گوڑ نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت عوام کے مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ہوئی ۔ حکومت عوام سے کئے وعدوں کو پور ا کرچکی ہے اور بہت جلد عوام کو پینے کا پانی سربراہ کیا جائے گا ۔ ٹی سرینواس ریڈی کارپور یٹر نے کہا کہ میلاردیوپلی کو مختلف ترقیاتی کاموں کے ذریعہ ترقی یافتہ ڈیویژن بنانے کے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں ۔