پٹیل طبقہ برہم، بی جے پی قائدین پر سنگباری

گاندھی نگر 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں پٹیل طبقہ کے جاری احتجاج کے پس منظر میں ریاستی حکومت نے معاشی طور پر پسماندہ زمرہ (ای بی سی) کیلئے بلا لحاظ طبقہ پیاکیج کا اعلان کیا ہے جس میں طلباء کو اسکالرشپس اور روزگار کی فراہمی کے لئے عمر کی حد میں رعایت شامل ہے۔ چیف منسٹر آنندی بین پٹیل نے آج اِس پیاکیج کا اعلان کیا جسے تحفظات کے لئے احتجاج کررہے پٹیل طبقہ کے لیڈر ہردیک پٹیل نے ’’لالی پپ‘‘ قرار دیا ہے۔ اس دوران حکومت کے اعلان پر جشن منارہے حکمراں بی جے پی قائدین اور کارکنوں پر پٹیل طبقہ کے ارکان نے سنگباری کی جس کی وجہ سے پولیس کو آنسو گیس کے شل برسانے پڑے تاکہ ہجوم کو منتشر کیا جاسکے۔ اس دوران گجرات پولیس نے ہائیکورٹ میں دائر کردہ حلف نامہ میں کہاکہ ہردیک پٹیل کی تقاریر اور جس انداز میں وہ بات کررہے ہیں وہ ملک سے غداری سے مترادف ہے۔