بیجنگ۔4جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے قومی سلامتی مشیر اجیت دوول کا کل سے شروع ہونے والا دورہ چین پٹھان کوٹ کے ایک فضائی بیس پر پاکستانی دہشت گردوں کے حملے کے بعد ملتوی کردیا گیاہے ‘ جہاں وہ اعلیٰ سطحی چینی قائدین سے بات چیت کرنے والے تھے ۔ اسی دوران چینی اور ہندوستانی عہدیداروں نے بھی آج وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دورہ کو پٹھان کوٹ میںہوئے دہشت گردانہ حملوں کے پس منظر میں ملتوی کیا گیا ہے اور اب اس کا نئے سرے سے منصوبہ بنایا جائے گا ۔ یہاںاس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ دوول سائنو۔ انڈیا بارڈر مذاکرات کے بھی خصوصی نمائندہ ہیں۔