پٹھان کوٹ حملہ کی تحقیقات کیلئے پاکستان میں نئی کمیٹی کی تشکیل

اسلام آباد ۔ 26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے پٹھان کوٹ فضائی اڈہ پر دہشت گردانہ حملہ کی تحقیقات کیلئے پانچ رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔ یہ اقدام ایک ہفتہ بعد سامنے آیا ہے جبکہ حکومت نے اس حملہ کے بارے میں جیش محمد سربراہ مسعود اظہر کا نام لئے بغیر ایف آئی آر درج کیا تھا۔ مسعود اظہر کو ہندوستان نے اس حملہ کا سرغنہ بتایا ہے۔ حکومت پنجاب کی تشکیل کردہ ٹیم عنقریب ہندوستان کا دورہ کرے گ