پٹھان کوٹ حملہ کی اندرون ہفتہ تحقیقات

اسلام آباد ۔ 29 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی تحقیقاتی ٹیم پٹھان کوٹ دہشت گرد حملہ کی جاریہ ہفتہ تحقیقات مکمل کرلے گی۔ وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے امورخارجہ سید طارق فاطمی کے حوالہ سے ریڈیو پاکستان نے اطلاع دی کہ پٹھان کوٹ واقعہ کی تحقیقات جاریہ ہفتہ مکمل ہوجائے گا۔ پاکستان نے گذشتہ ہفتہ پانچ رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قائم کی تھی۔ قبل ازیں وفاقی حکومت نے چھ رکنی خصوصی تحقیقاتی ٹیم بھی قائم کی تھی۔ اس حملہ میں مبینہ رول کی بناء تین افراد کو گرفتار کرکے پولیس تحویل میں دیا گیا ہے۔ پٹھان کوٹ حملہ کے بعد ہندوستان او رپاکستان کے معتمدین خارجہ سطح کی بات چیت ملتوی کردی گئی اور نئی تاریخ کا ہنوز اعلان نہیں کیا گیا ہے۔