اسلام آباد 20 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی تحقیق کاروں کی ایک ٹیم امکان ہے کہ آئندہ مہینے ہندوستان کا دورہ کریگی تاکہ پٹھان کوٹ دہشت گردانہ حملہ میںجئیش محمد کے دہشت گردوں کے ملوث ہونے سے متعلق ثبوت و شواہد جمع کرسکے ۔ ذرائع ابلاغ کی ایک اطلاع میں یہ بات کہی گئی ہے ۔ ایک سینئر سفارتکار نے ڈان نیوز کو بتایا کہ تحقیق کاروں کی ایک ٹیم امکان ہے کہ ہندوستان کا دورہ کریگی ۔ اس کیلئے تواریخ کو ابھی قطعیت نہیں دی گئی ہے ۔