پٹھان کوٹ حملہ : فضائیہ کے عملہ سے پوچھ تاچھ کا امکان

نئی دہلی۔ 3 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پٹھان کوٹ فضائیہ کے اڈہ پر دہشت گرد حملہ کی تحقیقات کررہی این آئی اے امکان ہے کہ ہندوستانی فضائیہ کے بعض افراد سے پوچھ تاچھ کرے گی تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ دہشت گردوں کے یہاں گھسنے میں کہیں داخلی افراد کا رول تو نہیں رہا۔ ابھی تک ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ 2 جنوری کو حملہ کرنے والے 6 مہلوک دہشت گردوں کو اندرونی مدد کی گئی ہو۔ ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ پٹھان کوٹ فضائیہ اڈہ پر تعینات چند آئی اے ایف عملہ سے پوچھ تاچھ کا منصوبہ ہے۔