چینائی۔ 4؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ بنگلور۔ گوہاٹی ایکسپریس میں دو بم دھماکوں کی تحقیقات کرنے والے صیانتی محکموں نے پتہ چلایا ہے کہ گزشتہ سال کے پٹنہ دھماکوں اور موجودہ دھماکوں میں مماًثلت پائی جاتی ہے۔ پٹنہ کے دھماکہ انڈین مجاہدین کارکنوں نے کئے تھے جنھیں گرفتار کیا جاچکا ہے۔ ذرائع کے بموجب حملوں کے پس پردہ گروپ کی بالکل درست نشاندہی ناممکن ہے، لیکن ممنوعہ تنظیم سیمی سے تعلق رکھنے والے بعض افراد موجودہ دھماکوں میں ملوث ہوسکتے ہیں۔