پٹنہ۔ یکم ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پٹنہ میں واقع ذہنی معذور خواتین کے ایک آسرا، گھر سے گزشتہ روز دو خواتین کے لاپتہ ہوجانے کے ایک دن بعد ایک 27 سالہ خاتون فوت ہوگئی۔ آسرا، شیلٹر ہوم میں اپنے عوامی 27 سالہ انامیکا کو تشویشناک حالت میں جمعرات کو پٹنہ میڈیکل کال میں شریک کیا گیا تھا۔ اس کالج و ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ راجیو رنجن پرساد نے کہا کہ وہ فوت ہوگئی۔ پرساد نے کہا کہ وہ سانس لینے میں دشواری کی شکایت کررہی تھی۔ خون کی شدید کمی کی شکار بھی تھی اور جمعہ کو 8 بجے شب فوت ہوگئی۔ اس سے ایک دن قبل دیگر دو خواتین جن کی عمر 30 سال سے زائد تھی جمعرات سے لاپتہ ہوگئی تھیں۔ واضح رہے کہ 10 تا 11 کے درمیان شب اس آسرا گھر کی 10 خواتین کو بیماری کے سبب اس ہاسپٹل کو منتقل کیا گیا تھا اور ڈاکٹروں نے بعد معائنہ ان تمام کومردہ قرار دیا تھا۔