پٹنائک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ 45 کانگریس کارکن گرفتار

پوری۔6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے کم از کم 45 کانگریس کارکنوں کو آج حراست میں لے لیاجبکہ وہ چیف منسٹر نوین پٹنائک کے دورے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی تیاری کررہے تھے۔ کانگریس اور دیگر دو مقامی تنظیمیں پٹنائک کے دورے کے خلاف احتجاج کررہی ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ ریاستی حکومت جگناتھ مندر کے کاروبار سنبھالنے سے قاصر ہے۔ آئی جی سومندرا پریہ درشی نے کہا کہ پٹنائک چوتھی اور آخری رتھ یاترا رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے یہاں کا دورہ کررہے ہیں۔