پٹریوں میں شگاف کا پتہ چلنے سے ٹرین حادثہ ٹل گیا

کوچ بہار(مغربی بنگال) ۔23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مقامی دیہی عوام نے آج ریلوے ملازمین کو خبردار کیا کہ گھوگھوماری اسٹیشن کے قریب پٹریوں میں شگاف آگیا ہے چنانچہ علی پور دوار۔رمن ہاٹ ٹرین کو 7:30 بجے صبح کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا جس کی وجہ سے ایک بڑا ٹرین حادثہ ٹل گیا۔ نیوکوچ بہار کے اسٹیشن ماسٹر نے کہا کہ ٹرین مختصر وقت کے لیے روک دی گئی تھی جس کے بعد اس کا سفر دوبارہ شروع ہوگیا۔ ریلوے کے ذرائع نے علی پور دوار جنکشن میں کہا کہ اس کوتاہی کو دور کرلیا گیا۔