پٹرول 64 پیسے فی لیٹر مہنگا ڈیزل میں 1.35 روپئے کی کمی

نئی دہلی ۔ 15 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پٹرول کی قیمت میں آج 64 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے لیکن ڈیزل کی قیمت میں عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں کے رجحان کے مطابق 1.35 روپئے فی لیٹر کمی کی گئی ہے ۔ نظرثانی شدہ شرحوں پر آج نصف شب سے عمل شروع ہوچکا ہے ۔ ماہ مئی سے اب تک تیسری مرتبہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ تاہم ڈیزل کے معاملے میں گزشتہ ماہ متواتر دو مرتبہ اضافہ کے بعد اس بار کمی کی گئی ہے ۔ دہلی میں پٹرول کی قیمت کل سے 66.29 روپئے کی بجائے 66.93 روپئے فی لیٹر ہوگی ۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت 50.93 روپئے فی لیٹر ہوگی ۔ 16 مئی کو پٹرول کی قیمت میں 3.13 روپئے اور ڈیزل کی قیمت میں 2.71 روپئے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا ۔ تاہم یکم جون کو تیل کی کمپنیوں نے 30 تا 40 پیسے اضافہ سے گریز کیا تھا ۔