نئی دہلی۔ 15 مئی ( سیاست ڈاٹ کام) پٹرول کی قیمت میں آج 2 روپئے 16 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپئے 10 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔ اس کمی کا اطلاق آج آدھی رات سے ہوگا۔ قبل ازیں یکم مئی کو 2 پیسے فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں اور 52 پیسے فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا تھا۔ آج کی کمی سے یہ رجحان برعکس ہوگیا ہے۔