نئی دہلی ۔31 اگسٹ ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) پٹرول کی قیمت میں آج دو روپئے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 0.50 روپئے فی لیٹر کمی کی گئی ہے ۔ عالمی سطح پر تیل کی قیمت میں مسلسل گراؤٹ کے باعث تیسری مرتبہ یہ کمی کی گئی ۔ نئی شرحوں پر آج نصف شب سے عمل ہوگا ۔ تیل کی فرمس نے 15 اگسٹ کو پٹرول کی قیمت میں 1.27 اور ڈیزل کی قیمت میں 1.17 روپئے فی لیٹر کی کمی کی تھی ۔ اس سے پہلے یکم اگسٹ کو پٹرول کی قیمت میں 2.43 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3.60 روپئے فی لیٹر کی کمی کی گئی تھی ۔ انڈین آئیل کارپوریشن کے مطابق بین الاقوامی سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی ہوئی ہے لیکن اسی مدت کے دوران روپیہ کی قدر بمقابلہ ڈالر میں نمایاں فرق نہیں آیا ۔