پٹرول کی قیمت میں 125% اضافہ ملک کی معیشت کمزور : یچوری

وجئے واڑہ۔ 28 ستمبر (این ایس ایس) دُنیا بھر میں پٹرول کی قیمت میں 80% کمی آئی اور نریندر مودی حکومت نے 125% اضافہ کیا ہے۔ سی پی ایم جنرل سیکریٹری سیتا رام یچوری نے آج یہ بات کہی اور پٹرولیم اشیاء پر بھاری ٹیکسیس ختم کرتے ہوئے عوام کو راحت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نوٹ بندی کے سبب معاشی ترقی پر منفی اثر پڑا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی دن بہ دن غلط پالیسیوں کے ذریعہ ملک کو کمزور کررہی ہے۔ یچوری نے انٹلیکچول فورم کے آغاز کا اعلان کیا جو عوامی مسائل پر تحریک شروع کرے گا۔ اسی کے ایک حصہ کے طور پر کسانوں کے مسائل پر اکتوبر میں دہلی میں احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کمیونسٹ جماعتوں کے استحکام کی توقع ظاہر کی۔

 

پوائنٹس سسٹم پر عمل آوری سے حادثات میں 30% کمی
حیدرآباد۔ 28 ستمبر (یو این آئی) شہر کے تین پولیس کمشنریٹس میں پوائنٹس سسٹم پر عمل آوری سے سڑک حادثات میں 30% کمی ہوئی ہے۔ ٹریفک پولیس ڈی سی پی رنگاناتھ نے یہ بات بتائی۔