نئی دہلی 27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی (ایم) نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے لئے حکومت کے فیصلے کے خلاف اپنی تمام یونٹوں کو ملک بھر میں 8 مئی کو احتجاج منظم کرنے کی ہدایت کی اور اضافہ سے فی الفور دستبرداری کا مطالبہ کیا۔ پٹرول اور ڈیزل کی آسمان چھوتی قیمتوں کی مذمت کرتے ہوئے بائیں بازو کی اس جماعت نے کہاکہ عام آدمی پر اس کے کمر توڑ اثرات مرتب ہوں گے اور ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہولناک اضافہ ہوگا۔ بائیں بازو کی جماعت نے اپنے بیان میں کہاکہ ’’سی پی آئی (ایم) مطالبہ کرتی ہے کہ پٹرولیم اشیاء پر حالیہ عائد کردہ ڈیوٹی کو واپس لیا جائے اور عوام کو کچھ راحت پہونچائی جائے جن پر بھاری بوجھ پڑا ہے۔ پولیٹ بیورو اپنی تمام یونٹوں کو ہدایت کرتا ہے کہ 8 مئی کو ملک گیر احتجاج منظم کرتے ہوئے (پٹرولیم اشیاء پر اضافہ شدہ) ڈیوٹی سے دستبرداری کا مطالبہ کیا جائے۔