پٹرول پمپ پر شرابیوں کی بحث

شمس آباد 26 اگسٹ (سیاست نیوز) شمس آباد میں نیشنل ہائی وے پر واقع جئے گھری فیول اسٹیشن میں کل رات دو نوجوان نشہ کی حالت میں ایکٹیوا گاڑی پر آئے اور 100 روپئے کا پٹرول ڈلانے کے بعد منیجر سے الیکٹرانک بل طلب کیا جس پر منیجر نے بتایا کہ مشین کی خرابی کی وجہ سے الیکٹرانک بل کی ادائیگی ممکن نہیں جس پر دونوں نامعلوم افراد منیجر سے بحث کرتے ہوئے اس کے ساتھ بدسلوکی کی اور بل کی عدم ادائیگی پر وہ مقدمہ کریں گے اگر مقدمہ نہیں چاہتے تو وہ ٹینک فل کرے یا پھر انھیں دس ہزار روپئے ادا کرے جس پر ان میں بحث میں اضافہ ہوگیا اور دونوں نے منیجر کو زدوکوب کیا۔