حیدرآباد۔9مارچ ( پریس نوٹ )گورنر آندھراپردیش جناب نرسمہن سے نمائندگی کرکے مکتوب روانہ کرتے ہوئے رشید خان آزاد صدر آل انڈیا نیشنل انٹیگریشن فرنٹ نے پٹرول پمپ مالکین کی چوری اور سینہ زوری کی سہ روزہ ہڑتال کو سخت انتباہ دے کر ختم کرادینے کی پُرزور ستائش کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات سے قبل کوئی بھی سیاسی جماعت فرقہ وارانہ کارڈ استعمال کر کے کامیابی حاصل کرنے کی پوری کوشش کرے گی‘ چونکہ ملک میں آج سب سے بڑا اور اہم مسئلہ فرقہ وارانہ فسادات کا ہے ۔ آپ ایک اچھے اور بہترین اڈمنسٹریٹر ہیں کسی بھی قسم کی فرقہ وارانہ سازشوں و کاوشوں کو کچل کر رکھ دیجئے ‘ یہ وقت آپ کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے ۔ ساری ریاست خاص طور پر شہر حیدرآباد میں حالات پر کڑی نظر رکھتے ہوئے سخت لاء اینڈ آرڈر کو مضبوطی سے قائم رکھنے کی اپیل کی ۔