نیامی ،13مئی (سیاست ڈاٹ کام) افریقی ملک نائیجر میں پٹرول ٹینکر دھماکہ میں ہلاکتوں کی تعدادبڑھ کر 76 ہو گئی۔ گزشتہ ہفتہ ہونے والے دھماکے میں 40 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے چندکی حالت اب بھی تشویشناک ہے ۔نائیجر کے دارالحکومت نیامی میں 6 مئی کو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب پٹرول ٹینکر دھماکہ ہوا تھا۔دھماکہ کا نشانہ زیادہ تر ٹینکر الٹنے کے بعد اسکا ایندھن جمع کرنے والے افراد بنے تھے ۔ٹینکر میں لگنے والی آگ سے گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور نزدیکی مکانات کو بھی نقصان پہنچا تھا۔