پٹرول و ڈیزل کی قیمت میں کمی

حیدرآباد ۔ 15 اپریل (سیاست نیوز) پٹرولیم کمپنیوں کی جانب سے آج شب پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر ایک بار معمولی کمی کی ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ پٹرول کی قیمت میں 80 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 1-30 روپئے کی کمی کی گئی اور ان کم کردہ قیمتوں پر آج شب سے ہی عمل آوری ہوگی۔ بتایا جاتا ہیکہ شہر حیدرآباد میں پٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد اب فی لیٹر پٹرول کی قیمت 66.88 روپئے اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد اب فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 53.45 روپئے ہوگی۔