نئی دہلی ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) رٹیل شعبوں میں ایندھن سربراہ کرنے والی کمپنیوں نے فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 80 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 1.30 روپئے کی کمی کا اعلان کیا ہے۔ جس پر نصف شب سے عمل آوری کا آغاز ہوجائے گا۔ بین الاقوامی مارکٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔