پٹرول و ڈیزل کی قیمت میں کمی کا امکان

نئی دہلی ۔ 9 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) عالمی مارکٹ میں کروڈ آئیل کی قیمت میں نمایاں کمی آئی ہے اور اس کے نتیجہ میں پٹرول کی قیمت میں فی لیٹرایک روپیہ اور سات سال کے طویل عرصہ بعد پہلی مرتبہ ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی کا امکان ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ عالمی مارکٹ میں تیل کی قیمت فی بیارل 100 ڈالر سے کم ہوگئی ہے چنانچہ 15 ستمبر کو ایندھن کی قیمتوں پر نظرثانی کرتے ہوئے کمی کی جاسکتی ہے۔