پٹرول میں3.96 اور ڈیزل میں 2.37 روپئے اضافہ

نئی دہلی 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) پٹرول کی قیمتوں میں آج 3.96 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2.37 روپئے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا ۔اس اضافہ میں آج آدھی رات سے عمل آوری ہوگی۔ دہلی میں پٹرول کی قیمت کل سے 63.16 روپئے ہوگی جبکہ موجودہ قیمت 59.20 روپئے ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 49.57 روپئے فی لیٹر ہوگی جو فی الحال 47.20 روپئے فی لیٹر ہے ۔ انڈین آئیل کارپوریشن نے جو ملک کی سب سے بڑی تیل کمپنی ہے اس کی اطلاع دی۔ سرکاری تیل کمپنیاں بین الاقوامی قیمتوں کے مطابق یہ اضافہ کررہی ہیں ۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ سے دستبرداری کا کانگریسی مطالبہ
نئی دہلی 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ سے فوری دستبرداری کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ سادہ لوح کاشتکاروں اور عام آدمیوں کی قیمت پر منافع حاصل کررہی ہے ۔رندیپ سرجے والا نے کہا کہ مودی حکومت کا یہ ایک اور اقدام ہے جس سے عوام دوست حکمرانی کی حقیقت ظاہر ہوگئی ۔