نئی دہلی ۔ 15 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج 2,2 روپئے فی لیٹر کی کمی کردی گئی کیونکہ بین الاقوامی قیمتیں 5 سال کی اقل ترین سطح تک گھٹ گئی ہیں۔ یہ اگسٹ سے پٹرول کی قیمتوں میں لگاتار آٹھویں اور اکٹوبر سے ڈیزل میں چوتھی کٹوتی ہے ۔ نئی شرحیں آج نصف شب سے لاگو ہوجائیں گی ، ملک کی سب سے بڑی ایندھن فراہم کرنے والی کمپنی انڈین آئیل کارپوریشن نے یہاں یہ اعلان کیا۔ دہلی میں پٹرول 61.33 روپئے فی لیٹر ہوجائے گا جو 44 ماہ کی اقل ترین قیمت ہے ۔ دہلی میں ڈیزل کی قیمت 50.51 روپئے فی لیٹر رہے گی ۔ جون میں خام تیل کی قیمت 115 امریکی ڈالر فی بیارل تھی جو اب 62.37 ڈالر ہوگئی ہے ۔