نئی دہلی ۔ /31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پٹرول کی قیمت میں آج 63 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 1.06 روپئے فی لیٹر کمی کی گئی ہے ۔ عالمی سطح پر تیل کی قیمت میں مسلسل گراوٹ کے باعث جاریہ ماہ یہ تیسری کمی ہے ۔ انڈین آئیل کارپوریشن کے مطابق نصف شب سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا ۔ اس سے پہلے /16 ڈسمبر کو پٹرول کی قیمت میں 50 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 46 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی تھی ۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 11 سال کے دوران اب تک سب سے زیادہ گراوٹ آئی اور اس کے اثر سے ایندھن کی قیمت میں مزید کمی ممکن تھی لیکن حکومت نے اکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کردیا ہے۔