پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید کمی کا کانگریسی مطالبہ

نئی دہلی ۔ یکم ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کو ’’افسوسناک حد تک کم‘‘ قرار دیتے ہوئے کانگریس نے مطالبہ کیا کہ عام آدمی کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں زبردست اضافہ سے راحت رسانی کیلئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید کمی کی جانی چاہئے ۔ کانگریس کے ترجمان اجئے ماکن نے کہا کہ حکومت نے کل پٹرول کی قیمت میں 2 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر کی کمی کی ہے۔ یہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر کی گئی ہے ۔ اجئے ماکن نے کہا کہا تازہ ترین کمی بین الاقوامی قیمتوں میں کمی کے تناسب میں نہیں ہے۔ عالمی سطح پر تیل کی قیمت میں گزشتہ سال سے اب تک 56.6 فیصد کمی آچکی ہے ۔