پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک ماہ بعد اضافہ

نئی دہلی 5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں زائد از ایک ماہ بعد پہلی مرتبہ اضافہ ہوا ہے۔ عالمی سطح پر پٹرولیم اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ کے علاوہ روپے کی قدر میں کمی کے باعث یہ اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 16 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 12 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اوپیک نے روزانہ ایک ملین بیرل پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ دہلی میں پٹرول کی قیمت فی لیٹر 75.71 روپئے اور ڈیزل کی قیمت 67.50 روپئے ہوگئی۔ سرکاری ملکیت والے تیل پٹرول ریٹلرس آئی او سی، بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹیڈ اور ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن لمیٹیڈ نے 26 جون سے کوئی اضافہ نہیں کیا تھا۔