نئی دہلی ۔ /5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 89 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 86 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ اس فیصلہ پر آج آدھی رات کے بعد سے عمل آوری کا آغاز ہوگیا ہے ۔ پٹرول کی قیمت میں ستمبر سے تاحال چھٹواں اضافہ ہے اور ڈیزل کی قیمت میں رواں مہینہ کے دوران تیسرا اضافہ ہے ۔