نئی دہلی، 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پٹرول ڈیزل کے دام چہارشنبہ کو مستحکم رہنے کے بعد جمعرات کو دوبارہ بڑھ گئے ۔تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ملک کے چار بڑے شہروں دہلی، کولکاتہ، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمت نو پیسے اور ڈیزل کی دو پیسے فی لیٹر تک بڑھائی۔ ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن(او این جی سی) سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق دہلی، کولکاتہ اور ممبئی میں آج پٹرول چھ چھ پیسے مہنگا ہوا۔ دہلی میں اس کی قیمت 82.22 روپے ، کولکتہ میں 84.07روپے اور ممبئی میں 89.60 روپے فی لیٹر رہی۔ چنئی میں پٹرول نو پیسے مہنگا ہوکر 85.50 روپے اور ڈیزل دو پیسے بڑھ کر 78.12 روپے فی لیٹر فروخت ہورہاہے ۔