نئی دہلی ۔ /20 جون (سیاست ڈاٹ کام) پٹرول اور ڈیزل کی قیمت پر اعظم ترین 28 فیصد ٹیکس کے علاوہ مقامی فروخت پر ویاٹ کے عائد کئے جانے کے اندیشے ہیں ۔ اس سلسلے میں ٹیکس ڈھانچہ حکومت کے زیرغور ہے ۔ دونوں قسم کے ایندھن کو پہلے ہی مرکزی حکومت نے جی ایس ٹی کے دائرے کار میں شامل کرلیا ہے جس سے اسے 20 ہزار کروڑ روپئے فی الحال حاصل ہونے کی امید ہے ۔ پٹرول اور ڈیزل پر قبل ازیں جی ایس ٹی عائد نہیں تھا ۔ محکمہ انکم ٹیکس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اپنی شناخت پوشیدہ رکھنے کی شرط پر اس کا انکشاف کیا ۔