پٹرول اور ڈیزل پر اکسائز ڈیوٹی میں بے تحاشہ اضافہ

نئی دہلی ۔ 2 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پٹرول اور ڈیزل پر اکسائز ڈیوٹی میں بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کے اقتدار پر آنے کے بعد سے اب تک دوگنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ پارلیمنٹ کو میں وزیر تیل دھرمیندر پردھان نے بتایا کہ اپیل 2014ء میں پٹرول پر اکسائز ڈیوٹی 9.48 روپئے تھی اور 5 مرتبہ اضافہ کے 19.06 روپئے ہوگئی۔ ڈیزل پر 3.65 روپئے اکسائز ڈیوٹی اب بڑھ کر 10.06 روپئے ہوگئی ہے۔