پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ‘ مودی پر سی پی آئی کی تنقید

حیدرآباد 7 جون ( این ایس ایس ) سی پی آئی جنرل سکریٹری ایس سدھاکر ریڈی نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم نریندرمودی بین الاقوامی مارکٹ میںخام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مودی حکومت پر تنقید کی اور الزام عائد کیا کہ وہ کارپوریٹ کمپنیوں کو سبسڈی فراہم کر رہی ہے جبکہ عوامی فلاح و بہبود کی اہم اسکیمات کیلئے رقم میںکٹوتی کرتی جا رہی ہے ۔ مودی حکومت جی ایس ٹی کے ذریعہ نئے محاصل عائد کرتے ہوئے عوام کو ہراساں کر رہی ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرقہ پرست طاقتیں ایس سی ‘ ایس ٹی اور اقلیتوں پر حملے کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے ملک بھر میں کم اگسٹ سے 14 اگسٹ کے درمیان اجلاس اور کانفرنس وغیرہ منعقد کی جائیں گی تاکہ عوام میں مودی حکومت کے چار سال کی غلط حکمرانی کے خلاف شعور بیدار کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جانب سے 20 جون کو مہنگائی سے مقابلہ کا یوم منایا جائیگا ۔